ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شرد یادو نے دہشت گردوں سے آرایس ایس کاموازنہ کیا

شرد یادو نے دہشت گردوں سے آرایس ایس کاموازنہ کیا

Sat, 09 Sep 2017 09:53:17    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جے ڈی یوکے راجیہ سبھارکن اورباغی لیڈر شرد یادو نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کاموازنہ دہشت گردوں سے کیاہے۔سیاحت کے وزیرمملکت کے جے الفونس کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ دہشت گرد کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر سیاحت کوپتہ نہیں کہ کہاں جانا ہے۔وزیر اعظم نے پہلے صحیح بات کہی تھی۔ایسے میں اسے ضرورڈانٹ پڑی ہوگی،سب جانتے ہیں کہ یہ دہشت گرد لوگ ہیں۔شرد یادو نے کہا کہ انہیں وزیر سے ضرور پوچھنا ہوگا کہ تم کیابول رہے ہو؟۔اس کے بعدہی وزیر نے اپنا بیان بدلاہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر سیاحت کا حلف لینے کے بعد بی جے پی لیڈر کے جے الفونس نے کہا تھا کہ کیرل میں یا کہیں بھی لوگ اپنی پسندکا کھانا کھانے کے لیے آزاد ہیں۔حالانکہ ٹور آپریٹرز کے ایک کنونشن کو خطاب کرنے کے بعد کے جے الفونس نے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان آنے سے پہلے سیاح اپنے ملک میں گوشت کھاکرآئیں۔وزیر بننے کے بعد الفونس نے کہا تھا کہ مختلف جگہوں سے لوگ فیصلہ کریں گے کہ وہ کیاکھاناچاہتے ہیں۔کیرل میں بیف کھانے پربی جے پی نے اعتراض نہیں کیا۔ گواجیسی کئی ریاستیں ایسی ہیں جہاں گوشت کھانے پرپابندی نہیں ہے۔


Share: